اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپراستحکام رہا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 22جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1135 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.09 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1134 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 22 جون کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1164 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 22جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1138 روپے، راولپنڈی 1146روپے، گوجرانوالہ 1140 روپے، سیالکوٹ 1150 روپے، لاہور1161 روپے، فیصل آباد 1120 روپے، سرگودھا1120 روپے، ملتان 1142 روپے، بہاولپور1170 روپے، پشاور1113 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1090 روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1163 روپے، کوئٹہ 1190 روپے، اورخضدارمیں سیمینٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔