چینی کی ایکس ملز ریٹ 83اعشاریہ 24سے بڑھا کر 84اعشاریہ 50روپے فی کلو کی گئی ہے،نوٹیفکیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت 1روپیہ 26پیسے فی کلو تک بڑھادی،وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اضافے کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت 88اعشاریہ 24روپے سے بڑھا کر 89 روپے50پیسے فی کلو ہوگئی۔چینی کی ایکس ملز ریٹ 83اعشاریہ 24سے بڑھا کر 84اعشاریہ 50روپے فی کلو کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84اعشاریہ50 روپے فی کلو ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021تک نافذ العمل رہیں گی۔