- سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی
اسلام آباد (ویب نیوز)
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا جبکہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تاہم نوٹی فکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے۔ بینچ کے سامنے بدھ کو12مقدمات سماعت کے لئے مقرر کئے گئے تھے۔سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی۔
- چیف جسٹس پاکستان کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ
- بینچ نمبر ایک کے عدالتی روسٹر پر نظر ثانی کی گئی ہے ، وجہ چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت ہے،ترجمان چیف جسٹس
- بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تھا
- جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی
- بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر ان کی سربراہی میں قائم بینچ نمبر ایک کے تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کردی گئی۔چیف جسٹس کے پبلک ریلیشن افسر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 اپریل 2023 بروز بدھ کے لیے بینچ نمبر ایک کے حوالے سے عدالتی روسٹر پر نظر ثانی کی گئی ہے جس کی وجہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ناسازی طبیعت ہے۔اس ضمن میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ لا افسران/ ایڈووکیٹس جنرل /پراسیکیوٹرز جنرل/ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فائنل کاز لسٹ نمبر 17/2023 میں بینچ نمبر ایک کے سامنے 26 اپریل 2023 کو مقررہ کردہ تمام مقدمات ڈی لسٹ کیے جاتے ہیں۔مذکورہ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تھا جس کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔اس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔تاہم اس ضمن میں سپریم کورٹ رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بینچ نمبر 2 کے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔البتہ بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔