اسلام آباد (ویب نیوز)
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھنے کی تردید کردی ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب صوبائی اسمبلی عام انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے موجودہ صورت حال میں وزیر اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں۔