اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کو قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار780 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.18فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 341 ٹیسٹوں میں سے10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.93 فیصد رہی،اسی طرح اسلام آباد میں 103ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہا ں مثبت کیسز کی شرح 0.97فیصد رہی جبکہ گلگت میں 314ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.96فیصد رہی۔