عمران خان کا آج ہفتے کو4 شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
قوم اس چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے جو آئین کیساتھ کھڑاہے، چیرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو لنک سے خطاب
لاہور (ویب نیوز)
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے آج ہفتے سے4 شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ملک اور حقوق کیلئے لڑناہے،ہم نے سپریم کورٹ کیساتھ کھڑاہوناہے،قوم اس چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے جو آئین کیساتھ کھڑاہے، ہفتہ کو ہم لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور میں ریلیاں نکالیں گے۔پی ٹی آئی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد90دن میں الیکشن کراناہوتے ہیں،کسی جج اوروکیل نے نہیں کہاکہ الیکشن90دن سے آگے جانے چاہیے،یہ کہتے تھے الیکشن چاہتے ہیں تواپنی حکومتیں ختم کریں،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد شورکیاگیا کہ الیکشن نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن نے کے پی میں فضل الرحمان کے لوگ بٹھائے،پنجاب میں شہبازشریف کے لوگوں کولایاگیا،نگراں حکومت کا کام الیکشن کراناہے،انہوں نے انتخابات نہیں کرائے،سپریم کورٹ نے انتخابات کاحکم دیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو کہاتھاکہ حکومت نہیں گرانا،انہیں کہاتھاکہ ان سے حکومت نہیں سنبھالی جائیگی، چیف جسٹس نے ہمیں کہا کہ ان کیساتھ بیٹھیں،ہم ان کیساتھ بیٹھے بات چیت شروع کی،سپریم کورٹ کوکہہ دیاہے14مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں توپنجاب میں الیکشن ہوناچاہیے،ہم نے کہاکہ14مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کریں،ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیارہیں۔عمران خان نے کہاکہ رات کو12بجے عدالتیں کھلیں،مجھے تکلیف ہوئی،ہم نے عدالتوں پر تنقید نہیں کی،ہم نے کہاتھاکہ یہ لوگ پاکستان کو نہیں سنبھال سکیں گے،اسحاق ڈار99میں پاکستان کوبینک کرپٹ چھوڑکرگیا،2018میں بھی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا،کہاجاتاتھاکہ بنگلادیش پاکستان پربوجھ بناہواہے،ان دوخاندانوں کے آنے کے بعدبنگلادیش ہم سے آگے نکل گیا، باربارکہتارہاکہ الیکشن کرالو،الیکشن سے ملک میں استحکام ہوگا،مجھ پر توہین ڈرٹی ہیری کی وجہ سے غداری کا پرچہ کردیاگیا۔۔