ثاقب نثار نے بطور پی ٹی آئی ایجنٹ کام کیا ۔شہباز شریف
،پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہونگے۔ وزیراعظم کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
لندن(ویب نیوز)
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا،پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہونگے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،نواز شریف پرجھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ثاقب نثار رات دن سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے تھے،عوامی مفاد پر انہوں نے ایک سو موٹو نہیں لیا، ثاقب نثار نے بطور پی ٹی آئی ایجنٹ کام کیا۔انھوں نے کہا کہ آڈیولیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیاہے،سازش کے تحت 2018میں عمران خان کو ملک پر مسلط کرایاگیا،ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے بعد کوئی شک نہیں ہوناچاہیے،یہ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے ملی بھگت ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں گے،صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کے خلاف سازش ہے سب صوبوں کے مساوی حقوق ہیں۔قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے ،تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں:وزیراعظم شہباز شریفلندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور پاکستان ان مشکلات سے نکل آئے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور پاکستان ان مشکلات سے نکل آئے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک کو آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا اور آئین و قانون کا احترام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنایا اور ان کے رہنمائوں کو کو من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات میں جیل بھیج دیا اور ان کو انصا ف بھی نہیں ملا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی ہے۔