سپریم کورٹ فیصلے کے بعد انتظار کر کے عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، عمران خان
پرویز الہی عمران ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، چیف جسٹس سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق
لاہور(ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چند روز عمل درآمد کا انتظار کریں گے اور پھر عوام کو لے کر حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے واضح کیا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد دیکھنے کیلیے چند روز کا انتظار کریں گے اگر حکومت نے اقدامات نہ کیے تو عوام کو لے کر حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی۔ جس کے لیے زمان پارک میں چئیرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر رہنما شبلی فرازم اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے شرکت کی۔ جلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا اور بدھ کو مرید کے میں جلسے پر بھی غو کیا گیا۔ اجلاس میں 14 مئی کے بعد کی بھی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس سے بھرپور اظہارِ یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے چودھری راسخ الہی بھی موجود تھے۔ملاقات میںملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پرویز الہی اور انکے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کیخلاف جاری غیرقانونی انتقامی کارروائیوں بھی زیربحث ائیں۔ملاقات میں نوے روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود پنجاب میں انتخابات نا کروانے کی بھی مذمت کی گئی۔ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کیلئے بھرپور تیاریوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔