اسلام آباد (ویب نیوز)
مہنگائی اور معاشی مشکلات نے پاکستان بھر میں صارفین کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے، اور موبائل فون کی قیمتیں بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ تاہم، TECNO موبائل، نے مارکیٹ میں اپنے مقبول ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کرکے صارفین کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی ظاہرکی ہے۔
Camon 19Neo ، جو پہلے 57,999 روپے کا تھا، اب صرف 44,999 میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، Spark 8C کی قیمت 43,999 سے کم کر کے 36,999 روپے کر دی گئی ہے۔Pova Neo فون اب 43,999 کی سابقہ قیمت کے بجائے 34,999 کی قیمت میں دستیاب ہے۔ آخر میں، POP5LTE، جس کی پہلے قیمت 32,999 روپے تھی، اب صرف 24,999 میں دستیاب ہے۔
TECNO پاکستان کے CEO: Kelvin Zeng نے کہا ہم ان چیلنجوں کو سمجھتے ہیں جن کا سامنا ہمارے صارفین کو ان غیر یقینی وقتوں میں کرنا پڑ رہا ہے، اور ہم انہیں سستی، اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ TECNO موبائل کا اپنے موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ پاکستان میں اپنے صارفین کے ساتھ اس کی وابستگی کا ثبوت ہے۔ یہ برانڈ ہمیشہ سے اپنی سستی اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ TECNO موبائل کے صارفین اب معاشی مشکلات کی فکر کیے بغیر اپنے پسندیدہ برانڈ کے آلات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔