میرانشاہ (ویب نیوز)
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملوں کاماسٹر مائنڈ مارا گیا۔حکام کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کی گئی جس میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ صدام لنگڑا ہلاک ہوگیا جبکہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔دوسری جانب بنوں میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔