- وزارت خارجہ کے امور میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں، وزیر خارجہ کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (ویب نیوز)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیئر پاکستان پورٹل کے قیام سے عوامی اور ادارہ جاتی سفارتکاری بہتر ہو گی جس سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہو گا۔بدھ کو وزارت خارجہ میں شیئر پاکستان پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے امور میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں، اس پورٹل کے قیام سے عوامی اور ادارہ جاتی سفارتکاری میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا ۔۔۔