- ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا، طالبات سے اسکالر شپ کے نام پر پیسے وصول کئے،ترجمان اینٹی کرپشن
اسلام آباد (ویب نیوز)
اینٹی کرپشن نے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہرکرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا، اور اس نے مختلف طالبات سے اسکالر شپ کے نام پر پیسے وصول کئے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم نے شہری سے 21لاکھ روپے وصول کئے، ملزم نے یہ رقم سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر وصول کی۔ اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔