لاہور (ویب نیوز)
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے7 مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرنوالا سمیت 4 شہروں سے 7 دہشت گردگرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی،گوجرانوالا اور ساہیوال سے گرفتارکیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانیکا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شیر محمد، عبدالخالق ، اکرام اللہ ، نجیب اللہ شامل ہیں ،حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 472 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے اور آٹھ ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کے دوران 75 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے ۔حکام کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔