- عدالت خواتین کے کیسز پرجے آئی ٹی تشکیل دینے اوران کی تکریم برقراررکھنے کاحکم دے،درخواست گزار کی استدعا
لاہور (ویب نیوز)
لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔بدھ کو لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ گرفتارخواتین کا معاملہ،گرفتارخواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پرجسٹس سیدشہبازرضوی نے درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مختلف الزامات لگاکرخواتین کوگرفتارکیا، رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس میں جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کرائی جائے۔درخواست گزار نے استدعاکی کہ عدالت خواتین کے کیسز پرجے آئی ٹی تشکیل دینے اوران کی تکریم برقراررکھنے کاحکم دے۔بعدازاں عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔