- نیب سیکشن5کے برعکس قائم تمام کرپشن کیسزبند کر دیے جائیں گے
اسلام آباد (ویب نیوز)
چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نیب ترمیمی ایکٹ2023 نافذ العمل ہو گیا۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین انکوائریز اورانویسٹیگیشن کو بند کرکے متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے۔نیب سیکشن5کے برعکس قائم تمام کرپشن کیسزبند کر دیے جائیں گے،اس کے علاوہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق چیئرمین انکوائریز،انویسٹیگیشن بند،متعلقہ اداروں کو بھجواسکیں گے۔نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کی عدم دستیابی پرڈپٹی چیئرمین کواختیارات حاصل ہوں گے۔