• سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا،شہدا ء میں حسنین اشتیاق اور عنایت اللہ شامل

راولپنڈی /کیچ  (ویب نیوز)

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2سپاہی شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چیک پوسٹ پر موجود فوجی پہلے سے ہی چوکس تھے، فوجی جوانوں نے دستیاب ہتھیاروں کے ساتھ بہادری سے جواب دیا۔ دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2سپاہیوں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔