بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوارکی تنصیب پرشدید تشویش ہے،پاکستان اظہار
بھارتی حکمرانوں کی جانب سے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نام نہاد قدیم ہندوستان کو دکھایا گیا
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے ہیں
بھارتی سیاسی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنے تفرقہ انگیز اور متعصبانہ سیاسی ایجنڈے کے لیے دوسرے ممالک کے خلاف بیان نہ دیں
بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات حل ، پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تعمیر کیلئے اپنا نفرت انگیز اور متعصبانہ رویہ ترک کرے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ویب نیوز)
پاکستان نے کہا ہے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر شدید تشویش ہے، بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے ہیں، بھارت کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا چاہیے، پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تعمیر کے لئے اپنا نفرت انگیز اور متعصبانہ رویہ ترک کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نام نہاد قدیم ہندوستان کو دکھایا گیا، نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر افسوس ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کے بیانات پر حیران ہیں، اکھنڈ بھارت کا بے جا دعویٰ ایک نظرثانی اور توسیع پسندانہ ذہنیت کا مظہر ہے، ہندوستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو بھی مسخر کرنا چاہتا ہے، بھارتی سیاسی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنے تفرقہ انگیز اور متعصبانہ سیاسی ایجنڈے کے لیے دوسرے ممالک کے خلاف بیان نہ دیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا چاہیے، پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تعمیر کے لئے بھارت پڑوسیوں کیلئے اپنا نفرت انگیز اور متعصبانہ رویہ ترک کرے۔