سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے تک آپہنچی
سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد( ویب نیوز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے تک آپہنچی۔کاروباری ہفتے کا آغاز سونے کی 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے کی فی تولہ قیمت سے ہوا۔ 29 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی آئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کے فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا۔ 31 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔یکم جون کو فی تولہ قیمت میں 5400 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے پر آگئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کے بڑے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔