اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں فرنس آئل کی فروخت جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں فرنس آئل کی فروخت کا حجم 1.96ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.57 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداوشمار کے مطابق مئی 2023 میں 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل میں ملک میں 0.07 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت کی گئی جو مئی میں بڑھ کر 0.09 ملین ٹن ہو گئی۔ گزشتہ سال مئی کیمقابلہ میں رواں سال مئی میں فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔