- انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہونے سے 286 روپے 70پیسے کا ہوگیا
- 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار کی سطح پر عبور کر گیا
کراچی (ویب نیوز)
اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 300 روپے پر آگیا جبکہ قیمت خرید 297 روپے ہوگئی۔ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہوکر 286 روپے 70پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 150 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار کی سطح پر عبور کر گیا۔