مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل سٹی کونسل میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی واضح اکثریت ثابت ہوگئی
دونوں پارٹیاں مل کر سٹی کونسل میں سب سے بڑی قوت بن گئیں میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 63منتخب اراکین نے حلف اٹھایا خواتین اراکین نے حافظ نعیم الرحمن کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے
کراچی (ویب نیوز)
مخصوص نشستو ں پر انتخابات مکمل ہوئے اور منتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سٹی کونسل میں سب سے بڑی قوت بن کر سامنے آگئیں ۔بدھ کو حلف برداری کے موقع پر سٹی کونسل میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی واضح اکثریت نمایاں ہوگئی اورثابت ہوگیا کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔قبل ازیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی 63مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین نے کے ایم سی بلڈنگ میں حلف اٹھالیا ،حلف کمشنر کراچی اقبال میمن نے لیا۔جماعت اسلامی کی مخصوص نشستوں میں 29خواتین ،4یوتھ ،4لیبر،4اقلیتوں ،1خواجہ سرا،1معذور جب کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں میں 14خواتین ، 2یوتھ ،2لیبر،2اقلیت شامل ہیں ۔سٹی کونسل میں خواتین نے حافظ نعیم الرحمن کی تصویر والے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔سٹی کونسل میں مخصوص نشستوں کے اراکین نے زبردست نعرے بھی لگائے ۔جن میں یہ کراچی کس کا حافظ کا، یہ شہر کس کا حافظ کا ،میئر کراچی حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر نعرے شامل تھے ۔#