اسلا م آباد (ویب نیوز)
ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس آی آئی) بارے جاری رپورٹ کے مطابق 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 21 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اعدادووشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 7.62 فیصد، ایل پی جی 6.60 فیصد، انڈے 3.41 فیصد ، دال مسور2.25 فیصد، دال مونگ 2.22 فیصد، سرسوں کاتییل 2.16 فیصد، آٹا 2.02 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.81 فیصد،دال چنا 0.65 فیصد، اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 29.15 فیصد، پیاز20.85 فیصد، چکن 7.01 فیصد، آلو1.74 فیصد، تیارچائے 1.38 فیصد، اری سکس چاول 1.26 فیصد، لہسن 1.02 فیصد، اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.31 فیصد،0.27 فیصد، 0.25 فیصد اور0.16 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پرکیا جاتا ہے