کراچی (ویب نیوز)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔وفاقی حکومت نے ایک سال میں 14 ہزار 900 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2022 میں ملک پر 43 ہزار 705 ارب کا مجموعی قرضہ تھا،اپریل 2023 میں ملک پر مجموعی قرضوں کا حجم 58 ہزار 599 ارب روپے ہوگیا۔وفاقی حکومت نے ایک سال میں ہر روز اوسطا 41 ارب روپے کا قرضہ اٹھایا،وفاقی حکومت نے ایک سال میں مجموعی ملکی قرض کا 34 فیصد قرض لیا،اپریل 2023،ایک ماہ میں وفاقی حکومت نے 14 سو 76 ارب روپے کے ریکارڈ قرضے لیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں بیرونی قرضے نا ملنے کے باعث 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے لیے گئے ،ایک سال میں بیرونی قرض 49 فیصد 7259 ارب روپے بڑھ کر 22 ہزار 50 ارب ہوگیا،ایک سال میں اندرونی قرض 34 فیصد 7 ہزار 635 ارب روپے بڑھ کر 36 ہزار 549 ارب ہوگیا۔