سینیٹ میں مہنگائی پر،، زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ۔ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے،، کی بازگشت
شعر پڑھتے ہوئے علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال نے بجٹ2023.24 کا پوسٹ مارٹم کر دیا
یہ عِلم، یہ حِکمت، یہ تدبر، یہ حکومت ،پیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات ۔ دادا کا یہ شعربھی پڑھ دیا
قائد اعظم کے پیغام ، مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا، کی یاددہانی بھی کروادی
اسلام آباد ( ویب نیوز)
سینیٹ میں ،، زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ۔ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے،، کا شعر پڑھتے ہوئے شاعر مشرق علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال نے وفاقی بجٹ2023.24 کا پوسٹ مارٹم کر دیا ، پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی پیش کر دیا اور کہا کہ کسی مقدس گائے وفاقی بجٹ کا کوئی بجٹ نہیں پڑا ۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ سینیٹر ولید اقبال نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کسی مقدس گائے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا رئیل اسٹیٹ ، جاگیرداروں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا یہ ہے ان کا جرات مندانہ اقدام ، سرکاری کارپوریشنیں معیشت کا خون چوس رہی ہیں ان کو نہیں چھیڑا گیا ۔ اس شعبے کو اصلاحات سے بالا تر سمجھا گیا ہے ۔ گردشی قرضے بڑھ گئے ، کہاں کے جرات مندانہ اقدام ہیں ، کہاں کی اصلاحات ہیں ، یہ بھکاری بجٹ ہونے اوربڑے طبقات کا ٹیکس سے بچنے کا بجٹ ہے ۔ اگر ایک سال پہلے ٹوٹی پھوٹی سسکتی معیشت تھی ان کا سروے آف پاکستان بھی آزاد ہے اس کے اعداد وشمار بیان کرتا ہوں ۔ سسکتی دم توڑتی معیشت میں اپریل 2022ء میں قومی مجموعی پیداوار 6 فیصد سے زیادہ تھی جو اب صفر پر آ گئی ہے ۔ زراعت کی ترقی 4.27 فیصد تھی ، جو اب ایک فیصد پر آ گئی ہے ۔ مہنگائی کی شرح 11 فیصد تھی جو 30 فیصد سے زیادہ تجاوز کر گئی ہے انہوں نے سو روپے کی ویلیو ستر روپے کی رہ گئی ہے انہوں نے خواجہ میردرد کا شعر پڑھ دیا کہ زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ، ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے، پڑھ دیا مہنگائی کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی ہے یا مہنگائی کا طوفان ہے ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے ۔ پوچھیں عام ملازمین سے ان کی کیا حالت ہے چپڑاسیوں اور نائب قاصدوں سے پوچھیں زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ۔ علامہ اقبال نے بھی خوب کہا تھا یہ عِلم، یہ حِکمت، یہ تدبر، یہ حکومت ،پیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات ۔ علامہ اقبال کے پوتے نے کہا کہ میں اس معاشی صورتحال کے حوالے سے ایک ہی پیغام دینا چاہتا ہوں وہ میرا پیغام نہیں ہے وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ہے ۔ وہ پیغام ہے مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا ۔