نئی دہلی (ویب نیوز)
ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کے واشنگٹن دورے سے پہلے بائیڈن حکومت کی انتظامیہ نئی دھلی پر زور دے رہی ہے کہ وہ اس دورے کے موقع پر امریکی ساختہ مسلح ڈرون خریدنے کی قرارداد پر دستخط کریں۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ہندوستان پر امریکی ساختہ مسلح ڈرون ایم کیو 9 بی خریدنے پر زور دے رہی ہے جن کی مالیت دو سے 3 بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ ہندوستان کو 30 عدد جنرل اٹامکس کمپنی کے ساختہ سی گارڈین مسلح ڈرون بیچنا چاہتی ہے۔ مودی اور بائیڈن مشترکہ ہتھیاروں اور جنگی گاڑیوں کی مشترکہ پروڈکشن کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔امریکی بائیڈن حکومت کے ایک اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ اگر ہندوستان یہ فیصلہ کر لیتا ہے اور وہ ایم کیو 9 کی خرید لیتا ہے تو یہ اس کے لئے مفید ہوگا۔یاد رہے کہ کواڈ گروپ کے ممالک پہلے ہی ایم کیو 9 بی سی گارڈین ڈرون کو استعمال کر رہے ہیں، اس گروپ میں امریکہ، ہندوستان، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں، ہندوستان نے ایم کیو 9 بی ڈرون طیاروں کو کرائے پر لیا ہوا ہے اور ان سے وہ اپنی انٹیلی جنس سرگرمیوں میں مدد لے رہا ہے۔۔