اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں2نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعرات کو قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 621ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔