- جنرل کونسل اجلاس میں قرار داد منظور، قرارد اد میں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، قرار داد میں شہباز شریف خراج تحسین پیش کیا گیا
اسلا م آباد (ویب نیوز)
وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ (ن)کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت شروع ہوا، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، حمزہ شہباز، احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ، صدر سندھ شاہ محمد شاہ، صدر خیبرپختونخوا امیر مقام سمیت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے بھی اجلاس میں شرکت کی، ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی بیرون ملک ہونے کے باعث جنرل کونسل اجلاس میں شریک نہ ہو سکے،اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، ۔ کونسل میں ن لیگ کے کئی عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ شہبازشریف اور مریم نواز نے ہاتھ لہرا کر جنرل کونسل اجلاس کے شرکا کے نعروں کا جواب دیا۔کونسل نے شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے پارٹی کے بلامقابلہ صدر اور مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب کرلیا،احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری جبکہ اسحاق ڈار فنانس سیکریٹری اورصدراوورسیز اور بین الاقوامی امور بلامقابلہ منتخب ہوئے۔مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، اسحاق ڈار سیکرٹری فنانس، عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہو گئے، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل اجلاس میں قرار داد پیش کی، قرارد اد میں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، قرار داد میں شہباز شریف خراج تحسین پیش کیا گیا، قرار داد میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرار داد میں 9 مئی واقعات کی مذمت کی گئی، قرار داد میں شہدا پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا، اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،جنرل کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہ کہ اجلاس اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر مسترد کیا جائے، کیا یہ اجلاس اس قرارداد کو منظور کرتا ہے۔، احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کا مضبوط تنظیمی ڈھانچا موجود ہے، مسلم لیگ ن کو مضبوط بنائیں گے،دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں بھرپورمنظم ہے پارٹی کے تمام شعبوں کی ضلع سطح پرتنظیم موجود ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے تمام ڈویژنز کا دورہ کیا اور ہرسطح کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں، ن لیگ کے امیدواروں کی پنجاب میں پوزیشن مستحکم ہے اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو ہی پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوکہتا تھا کہ میں بہت پاپولر ہوں آج ملاقاتوں کیلئے بھیک مانگ رہا ہے، اس کے ارد گررہنے والے آج پی ٹی آئی سے اظہارلاتعلقی کررہے ہیں بڑھکیں مارنے والے ایک ہفتہ بھی قید برداشت نہیں کرپائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج اللہ تعالی نے ہمارے قائد کو سرخرو کیا ہے ہم نے تمام مشکلات کوصبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کیا، 9 مئی کے بعد جو حالات ہیں یہ اللہ تعالی کا انصاف ہے.