- چھاپوں کیلئے ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، جس گھر سے کمپریسر پکڑا گیا وہاں میٹرکاٹ دیا جائیگا،سوئی ناردرن حکام
لاہور (ویب نیوز)
قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ایل این جی کارگو تاخیر سے پاکستان پہنچے ہیں، یہ ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے سے گیس بحران ٹل گیا ہے اور توانائی،کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال کردی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں 1800ملین کیوبک گیس موجودہے اور اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے۔حکام کے مطابق ٹیل اینڈ اورپرانی لائنوں والے علاقوں میں گیس کمی انفرادی مسئلہ ہے،گھروں میں گیس کمپریسر استعمال کیے جارہے ہیں جو غیر قانونی ہیں، اس سلسلے میں چھاپوں کیلئے ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، جس گھر سے کمپریسر پکڑا گیا وہاں میٹرکاٹ دیا جائیگا۔