عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی
عید الاضحی پر بینک پانچ دن تک بند رہیں گے
اسلام آباد(ویب نیوز)
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا، 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا۔حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے بدھ سے جمعہ تک چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے 28 جون سے یکم جولائی بروز بدھ تا ہفتہ چھٹی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عیدقرباں کی تین روزہ تعطیلات 29 جون تا یکم جولائی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا،علاوہ ازیںعید الاضحی پر بینک پانچ دن تک بند رہیں گے ۔ ایک سرکلر میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا کہ 29 اور 30 جون جمعرات اور جمعہ کو عید الاضحی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث بند رہے گا جب کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیل ہونگی۔اگرچہ مرکزی بینک کی طرف سے تین جولائی کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم جولائی کے پہلے دن کو کام کے حوالے سے ہمیشہ بینک چھٹی کے طور پر مناتے ہیں ۔مذکورہ تاریخ پر لین دین کے لیے بینک بند رہیں گے۔