کراچی (ویب نیوز)

عیدالاضحی پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت سندھ نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ صحت سندھ کی ایڈوائرزی کے مطابق کانگو وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عید الاضحی پر جانوروں کے ساتھ رابطہ بڑھ جاتا ہے، کانگو وائرس متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ذبح کے دوران ہاتھ میں کٹ لگ جانے سے وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے، یہ ایک مہلک وائرل بیماری ہے جو نائیرو وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے، مویشی، بکری اور بھیڑ بنیادی طور پر وائرس کے پھیلا ئوکا سبب بنتے ہیں۔محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ایڈوائرزی میں ہدایت کی گئی کہ آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچائو کے متعلق آگاہی بینر آویزاں کئے جائیں۔