کراچی (ویب نیوز)

عیدالاضحی قریب آتے ہی ملک میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ۔کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے دو مریضوں کی اموات کے بعد محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کر دیا۔ طبی ماہرین نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور اس دوران ملک میں کانگو وائرس پھیلے کے خدشات زیادہ ہیں۔کنسلٹنٹ ڈاکٹراشفاق کا اس حوالے سے کہا کہ یہ وائرس مویشیوں گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس، اونٹ اور دنبوں کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ مریض کے جسم میں درد اور بخار سے جسم میں دانے نکل آئیں کانگو کی ابتدائی علامات ہیں، کانگو کے خاتمے کی ویکسین نہیں ہے، تاہم علامات ظاہر ہونے پر بر وقت علاج ضروری ہے۔ڈاکٹراشفاق نے کہا کہ منکی پاکس کوعام طور پر ایم پاکس کہتے ہیں، اس کے اثرات ہلکے ہوتے ہیں، بعض اوقات چکن پاکس سے ملتے جلتے ہوتے ہیں، چند ہفتوں میں خود ہی صاف ہو جاتے ہیں، ان کے لئے کوئی مخصوص ویکسین موجود نہیں لیکن احتیاطی تدابیر لازم ہے، اینٹی وائرل ادویات بھی اس کے علاج میں مدد کر سکتی ہیں۔طبی ماہرین نے کہا کہ عیدالاضحی قریب آتے ہی کانگو وائرس پھیلنے کا خدشات بڑھ گئے ہیں، عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔