لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، 56 مریضوں میں تصدیق ہو گئی

کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید21افراد جاں بحق

22781اموات تک پہنچ گئیں،2508نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.34فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب  نیوز) ملک بھرمیںعالمی وباء کوروناوائرس کے مزید21مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22781تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2508نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.34فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ81لاکھ85ہزار297 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ9ہزار447افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔اب تک45لاکھ50ہزار696افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ3ہزار635افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی2 کروڑ27 لاکھ35ہزار993خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں5 لاکھ13ہزار82کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ89ہزار275تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے9 لاکھ19 ہزار163مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد47331تک پہنچ گئیی

لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہر میں 56 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق ویکسی نیشن ہی ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کا حل ہے، 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔