اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان ریلوے نے عید ا لاضحی پر تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پاکستان ریلویز نے کرایوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے تین روز کے لئے کرایوں میں کمی کی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید قربان کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کا کرایہ 33 فیصد کم کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 جون کی صبح 10بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو اگلے روز براستہ لاہور پشاور پہنچے گی۔دوسری ٹرین 27جون کی رات ساڑھے 8بجے کراچی سے چلے گی اور براستہ ملتان لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔تیسری ٹرین 3 جولائی کو صبح 11بجے لاہور سے براستہ ملتان ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔