اسلام آباد (ویب نیوز)

جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جون کے مہینے میں مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ چارصفرفیصد رہی۔ ادارہ شماریات کیمطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی،جون میں شہری علاقوں میں مہنگائی 0.10 فیصد ،دیہی علاقوں میں0.76 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،چائے 113،گندم کا آٹا 90 فیصد ،چاول 73 ،آلو 65 اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی،مرغی 58 فیصد اور دال مونگ 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کیمطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی،سالانہ بنیاد پرجون 2023 میں شہروں میں مہنگائی 27.3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں شرح 32.4 فیصد رہی۔