واشنگٹن (ویب نیوز)
پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12جولائی کو ہوگا۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائیگی۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک (1.1) ارب ڈالر ہوگا۔خیال رہے کہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، یہ 3ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دبا وکم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائیگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکیگی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنیگا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائیگا