اسلام آباد / جنیوا (ویب نیوز)

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے21کیس رپورٹ ہوئے اور تشویشنا ک حالت میں مریضوں کی تعداد3رہی ۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی۔ جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 28جون سے4 جولائی کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار854ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے21ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد3 رہی۔

 

  • کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے بچوں اور نوعمر افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے بچوں اورنوعمرافراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے یورپ میں اپنے علاقائی دفتر کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا نے دنیا بھر میں بچوں اور نوعمرافراد کی ذہنی صحت کو بہت متاثر کیا ہے جن میں سکول کی بڑی عمر کی طالبات سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ یورپ میں تنظیم کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کہا کہ یہ نتائج 2021 اور 2022 کے درمیان کئے گئے سروے پر مبنی ہیں۔ سروے میں عمر، جنس، معاشی حیثیت، سماجی معاونت کے ڈھانچے، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پھیلا کے دوران نوعمرافراد کے سکول کی بندش کے اثرات اور ان کی ذہنی صحت پر مذکورہ عوامل کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔