اسلام آباد (ویب نیوز)
سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر التوامقدمات کی تعداد 54ہزار965تک پہنچ گئی ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 30جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی۔ سپریم کورٹ میں زیر التواسول پیٹیشنز کی تعداد29ہزار774تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ زیر التواسول اپیلوں کی تعداد 9ہزار804ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر التوافوجداری اپیلوں کی تعداد1084ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد 1483ہے۔ سپریم کورٹ میں اس وقت25ازخود نوٹسزاورایک ریفرنس بھی زیر التوا ہیں۔اس وقت سپریم کورٹ میں 161آئینی درخواستیں زیر التواہیں۔