لاہور / اسلام آباد (ویب نیوز)
لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10گھنٹوں کے دوران291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔درجن سے زائد علاقوں میں200ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔انتظامیہ،واسا کے تمام افسران اورسٹاف نکاسی آب کیلئے متحرک ہوگئی۔کمشنرمحمدعلی نے کہا کہ اس سے قبل26 جون2022 کو256ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، 2018 میں لاہور میں 288ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، کمشنرمحمد علی نے کہا کہ گزشتہ30سال میں اتنے کم وقت میں ایسی بارش نہیں ہوئی،ایم ڈی واساغفران احمد کا کہنا ہے کہ سسٹم اپنی مکمل استعدادپرنکاسی آب کوممکن بنارہاہے، بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں نشیبی علاقے کلیئر ہوں گے۔لاہورمیں مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش نے جل تھل ایک کردیا۔ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹائون میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 234،نشترٹائون میں 220،تاج پورہ میں203،ملی میٹرریکارڈ کی گئی،گلشن راوی 100، قرطبہ چوک 94، جوہر ٹائون میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، ننکانہ صاحب بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ منڈی بہائوالدین میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔شکرگڑھ،نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھرگجرات میں بارش کے باعث خنکی بڑھ گئی،درجہ حرارت میں کمی ہوئی۔ گیپکوبجلی بحال رکھنے میں ناکام، متعدد فیڈرزبند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
- وزیراعظم کی طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت
- شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں
- ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ، میونسپل اور متعلقہ اداروںکے اشتراک عمل کو یقینی بنایا جائے،شہباز شریف
- وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر، خیبرپختونخوا سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہبازشریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ، میونسپل اور متعلقہ اداروںکے اشتراک عمل کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں، ضرورت پڑنے پراین ڈی ایم اے اوروفاقی اداروں کو پنجاب حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریں ، شہریوں کو خبردار کرنے، ٹریفک کے متبادل انتظامات اور نکاسی آب کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی ملک کے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں کے دوران پیشگی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت این ڈی ایم اے پی ڈی ایم ایز صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے پیشگی انتظامات میں معاونت فراہم کریں ، دیہی علاقوں میں شہریوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی، مال مویشیوں کو بچانے کے اقدامات کئے جائیں، اربن فلڈنگ سے بچا ئوکے لئے فوری اور ضروری اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر، خیبرپختونخوا سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اقدامات سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔