منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویزالہی کی رہائی کی روبکار جاری
پولیس نے 3 مقدمات میں نقص امن کے تحت نظری بندی کی درخواست کردی
لاہور (ویب نیوز)
بینکنگ جرائم کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویزالہی کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔دوسری جانب لاہور پولیس نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 3 مقدمات میں نقص امن کے تحت چوہدری پرویز الہی کی نظر بندی کی تحریری درخواست کر دی۔ درخواست تھری ایم پی او کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے لیے دی گئی۔یاد رہے کہ 11 جولائی کو بینکنگ کورٹ نے رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی۔بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ایف آئی اے کے تحت دائر مقدمے میں عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہی اس وقت رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں پرویزالہی کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔۔