ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا آغاز،فیس شیڈول جاری
5 سال کے لئے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی
اسلام آباد (ویب نیوز)
اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق 5 سال کے لئے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لئے 27 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 ہوگی۔دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔