نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
سرفرازبگٹی نگران وزیرداخلہ اور شمشاداخترنگران وزیرخزانہ ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر وزیر دفاع ہونگے
نگران کابینہ میں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی ہونگے
اسلام آباد(ویب نیوز)
صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔ایوان صدر میں منعقد حلف برداری تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ کے 13 اراکین سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریبب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔۔ اس تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے،18 رکنی نگران کابینہ میں 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ حلف لینے والوں میں جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر عمر سیف، گوہر اعجاز، سرفراز بگٹی، مرتضی سولنگی، شمشاد اختر، جمال شاہ، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ، انیق احمد، انور علی حیدر بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ، مرتضی سولنگی کو وزارت اطلاعات، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزارت دفاع، انیق احمد کو وزارت مذہبی امور، احمد عرفان اسلم کو وزارت قانون، تابش گوہر وزارت توانائی، اعجاز گوہر کو وزارت تجارت اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کے قلمدان دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت صحت، جمال شاہ کو وزارت ثقافت، شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز، مشعال ملک کو معاون خصوصی انسانی حقوق، احمد تارڑ وزارت کو مواصلات کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔خیال رہے کہ 14 اگست کو انوارالحق کاکڑ نے ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مزید اراکین کو شامل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے اپنی آٹھویں نگران کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔کوشش کی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہو