چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہو گی
اسلام آباد: (ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کریں گے، وزارت قانون نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی، خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کو خط لکھا تھا، پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔