سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے ممتاز زہرا بلوچ
اسلام آباد(ویب نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے ۔جی 20 سربراہی اجلاس نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبرکو منعقد ہوگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو دورہ پاکستان متوقع تھا۔ پاکستان میں قیام کے بعد انہوں نے جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی روانہ ہونا تھا۔ انگریزی اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے اب وہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت بھی نہیں جائیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے اور نئی تاریخیں دونوں فریق باہمی طور پر طے کریں گے۔ سعودی ولی عہد نے آخری بار فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ان کی میزبانی کی تھی۔