مہنگائی اور زائد بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیرشٹرڈائون ہڑتال ،احتجاجی مظاہرے
وفاقی دارلحکومت میں بجلی بلز اور تیل کی قیمتوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب ،اکثرتجارتی مراکز بند رہے
کراچی میں نیشنل ہائی وے پر موجود دکانیں اور ہوٹل بند رہے جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں بند رہیں ، ٹائر نذر آتش،ٹریفک معطل
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافے پر تاجروں نے ہڑتال کی گئی ، دکانیں بند کر دی گئیں
حیدرآباد میں ہڑتال کی گئی ، شہر کے مرکزی بازار اور مارکیٹس بندر ہیں،جہانیاں میں بھی احتجاج، کاروباری مراکز بند رہے ،قصور بار ایسوسی ایشن نے عداالتی بائیکاٹ کیا
پشاور میں مہنگا ئی اور زائد بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کیا گیا ، شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ،دکانیں اور کاروباری مراکزبند رہے ،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی
اسلام آباد ،لاہور، کراچی(ویب نیوز)
مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر شٹرڈائو ن ہڑتال کی گئی، دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے ،احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، سڑکیں بند کردی گئیں ،عدالتی بائیکاٹ بھی کیا گیا ۔ہفتہ کو جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافے پر ہڑتال کی گئی ، دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے ، چک بیلی خان میں بھی شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ۔ جماعت اسلامی کی ہڑتال پر نیشنل ہائی وے پر موجود دکانیں اور ہوٹل بند رہے جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں بندرہیں،نیشنل ہائی وے پر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی معطل کردی گئی جبکہ گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس بھی معطل کی گئی ۔قائدآباد منزل پمپ پر سیاسی جماعت کے کارکنان پہنچ گئے جبکہ ہیوی ٹریفک کی دائود چورنگی پر طویل قطارلگ گئیں ۔ لسبیلہ پٹیل پاڑہ میں بھی ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی گئی۔اورنگی ٹائون 5 نمبرمیں بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا ، مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ ٹھٹھہ میں بھی دکانیں اور پٹرول پمپ بند ہیں، ڈسٹرکٹ بار نارووال کی بھی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی گئی ، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جیکب آباد میں بھی شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ۔خیرپورمیں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گونگوں نے بھی پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔حیدرآباد میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ، شہر کے تمام مرکزی بازار اور مارکیٹس بندر ہیں۔جہانیاں میں بھی احتجاج، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں، گھوٹکی میں بجلی کی قیمت میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف انجمن تاجران کی ریلی میں تاجروں اور شہریوں نے حکومت سے بلزمیں اضافہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔ٹبہ سلطان پور میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور مہنگی بجلی کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال رہی ، تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے ۔قصور میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شٹرڈائون ہڑتال رہی ، مین بازار، ریلوے روڈ، شہباز روڈسمیت چھوٹے بڑے تمام تجارتی مراکز بند رہے ۔قصور بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے مکمل ہڑتال کی جبکہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف ریلی بھی نکالی گئی۔جہلم میں بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے ،شٹر ڈائون ہڑتال رہی،وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔جماعت اسلامی کی کال پر گوجرانوالہ میں شٹرڈائون رہا ، شہر کی بیشتر مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ پشاور میں مہنگا ئی اور زائد بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کیا گیا ، شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ،دکانیں اور کاروباری مراکزبند رہے ،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی ،کرک میں مہنگائی اور بجلی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار پر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا، احتجاج میں انجمن تاجران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وفاقی دارلحکومت میں بجلی بلز اور تیل کی قیمتوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب ،اکثرتجارتی مراکز بند رہے
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بجلی کے بھاری بھرکم بلز اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجاً دکانیں بند کر دی گئیں ، شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب ، جگہ جگہ تاجر اور شہری احتجاج اور مظاہروں کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ۔ شہریوں کا حکومتی پالیسیوں پر اظہار عدم اعتماد ، سابقہ حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر بجلی کے بھاری بھرکم بلز اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں بھی احتجاجاً شٹر ڈاؤن رہا ، ہڑتال کامیاب رہی ، اکثریتی دکانوں کو تالے لگا دئیے گئے ۔ اسلام آباد کی آبپارہ ، میلوڈی ، سپر ، جناح سپر ، فیکٹری ایریا ، کراچی کمپنی کی مارکیٹیں ، تجارتی مراکز ، ایف ٹین ، جی ایٹ مرکز ،بہارہ کہو ، آئی نائن مرکز سمیت اسلام آباد کی دیگر مقامات پر دکانیں بند رہیں کئی علاقوں میں پٹرول پمپس بھی بند تھے ، کھانے پینے کی اشیاء ، میڈیکل سٹورز بند تھے ۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے موقع پر معمول کی ٹریفک دیکھنے میں نہیں آئی جبکہ تاجروں اور شہریوں کی جانب سے بلیو ایریا سمیت کئی مقامات پر مظاہرے بھی کئے گئے احتجاجی بینرز ، پلے کارڈز بھی لگائے گئے ۔ شہریوں نے سروے رپورٹ کے دوران بتایا کہ نہ صرف یہ حکمران ظالمانہ معاشی پالیسیوں پر گامزن ہے بلکہ پوری قوم سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے تاجروں نے بتایا ایشیاء میں پاکستان میں بجلی ، تیل اور گیس کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں یہاں تک کہ افغانستان میں بھی کئی چیزوں کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں اور ان کی کرنسی بھی مضبوط ہو رہی ہے ۔ نہ صرف بھوک افلاس ہے بلکہ ہسپتالوں میں غریب رل رہے ہیں ، بجٹ ، وسائل عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں ہیں شہریوں نے اشرافیہ کی بھاری مراعات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ تمام اداروں کے اعلی افسران کے لیے مختص مراعات سے حکومت دستبردار ہو ، شٹر ڈاؤن کے نتیجے میں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی ، شہری گھروں میں رہے اور دن بھر پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔