جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند ۖ’ اس دِل افروزساعت پہ لاکھوں سلام
جشن عیدمیلادالنبیۖ آج سرکاری طورپرمنایا جارہاہے’ہرسودرودوسلام کی صدائیں’شہرومضافات بقعہ نور کامنظر پیش کرنے لگے
ریاست بھرمیں عام تعطیل’ بعدنماز فجر مرکزی عیدگاہ میں تقریب پرچم کشائی و سلامی منعقدہوگی
پاک فوج پاکستان کے تمام صوبوں کی طرح دارالحکومت مظفرآبادمیں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی پیش کرے گی
مظفرآباد( ویب نیوز ) ملک
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام’آمدمصطفی ۖ’ مرحبا مرحبا’ ملک بھر کی طرح آزادومقبوضہ کشمیرمیں بھی جشن عیدمیلادالنبیۖ آج سرکاری طورپر مذہبی جوش و جذبہ اور اس عہد کی تجدیدکے ساتھ منائی جارہی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت ۖ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کی طرح آزادکشمیرمیں بھی جشن عید میلادالنبیۖ کو سرکاری طورپرشایان شان اندازسے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے’ مرکزی سیرت کمیٹی کے اشتراک سے جشن عیدمیلادالنبیۖ کے حوالہ سے ماہ ربیع الاول کے دوران پورا ماہ مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری محکموںمیںدرودوسلام،محافل میلادالنبیۖکاانعقاد،سرکاری، نیم سرکاری ونجی عمارات پر چراغاں سمیت دیگر تقریبات کاانعقادکیاجارہاہے۔ دارالحکومت میں ایوان صدر، ایوان وزیراعظم،سیکرٹریٹ ہاء سمیت تمام سرکاری عمارات پر چراغاں اورقومی پرچم،جھنڈیاں اور سبزگنبدوالے پرچم لہرائے گئے ہیں اورپورا شہر بقعہ نورکامنظر پیش کررہاہے۔ ہر طرف سے درودوسلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔12ربیع الاول عیدمیلادالنبیۖ کے باسعادت موقع پرپورے آزادکشمیر میں اظہارتشکر اور تذکیرو تجدید ایمان کی خاطرحسب سابق عام تعطیل ہوگی، دن کاآغاز مساجد میں تلاوت قرآن کریم، صلوٰة و سلام اوردعاؤں سے ہوگا’ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حسب سابق بعدنماز فجر مرکزی عیدگاہ میں تقریب پرچم کشائی و سلامی منعقدہوگی’جہاں محکمہ شہری دفاع کا دستہ اور مرکزی سیرت کمیٹی سکیورٹی سکواڈ کا دستہ سلامی پیش کرے گا۔پرچم کشائی وسلامی فوری بعدپاک فوج کی جانب سے پاکستان کے تمام صوبوں کی طرح دارالحکومت مظفرآبادمیں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی پیش کیا جائے گی۔12ربیع الاول صبح 09:30بجے قدیمی جامع مسجد سلطانی میں حسب سابق جشن عیدمیلادالنبیۖ کی افتتاحی نشست/جلسہ میلادالنبیۖ منعقدہوگا، اس جلسہ ئِ میلادالنبیۖ میں علماء کرام سمیت وزراء حکومت ایم ایل ایز سمیت کثیر تعدادمیں عاشقان رسول شریک ہوں گے۔جلسہ میلادالنبیۖ کے بعد دن 10:30بجے جشن عیدمیلادالنبیۖ کا مرکزی جلوس نکالاجائے گا۔ جلوس کی قیادت صدر مرکزی سیرت کمیٹی و دیگر علماء کرام کریں گے۔مرکزی جلوس ِ میلادالنبیۖ مقررہ راستوں سے گزرکر اپراڈہ لال چوک میں اختتام پزیرہوگا جہاں قومی سیرت النبیۖ کانفرنس منعقدہوگی’ کانفرنس سے عالمی مبلغ اسلام علامہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان مصباحی اوردیگر جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق دیگراضلاع و ڈویژن ہاء میں اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔تمام ضلعی صدرمقامات پر تقاریب کاانتظام دپٹی کمشنرصاحبان،مئیر صاحبان مقامی میلادکمیٹیوں کے اشتراک سے کریں گے۔مختلف تعلیمی اداروں، مدارس اور ضرورت مندوں میں تحائف کی تقسیم، مٹھائی پیش کیا جائے گی۔مریضوں کی عیادت پھل اور تحائف پیش کئے جائیں گے۔بازاروں،گلیوں محلوں، مساجد و مدارس میں صفائی ستھرائی اورتقریبات جشن عیدمیلادالنبیۖ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے سرکاری نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کی ہدائت کی گئی ہے۔ مرکزی سیرت کمیٹی نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ماہ میلادالنبیۖ کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے تقریبات کے شیڈول کا بھرپورخیر مقدم کرتے ہوئے جملہ عاشقان رسول سے ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی نے کہاہے کہ عالم کفرمتحد ہو کر اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام جناب ِحضرت محمدمصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں توہین کی ناپاک جسارت کی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں ملک میں افراتفری اور انتشار کی فضا قائم کرنے کے بجائے تمام عاشقان رسول جشن عید میلادالنبیۖ کو بھرپور انداسے منائیں اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کریں اور دشمنان اسلام جشن میلادالنبیۖ مناکر پیغام دیں کہ مسلمان اپنے کریم آقا علیہ السلام سے کس قدر محبت رکھتے ہیں۔