فیس بک نے بھارتی دبا ئوپر پروپیگنڈے اور نفرت انگیز تقاریر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی،امریکی اخبار
فیس بک کے جعلی اکائونٹس سے بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی
انٹرویوز اور دستاویزات سے ثابت ہوا کہ فیس بک ایگزیکٹوز ہندو انتہاپسند رہنمائوں کی ویڈیوز اور پوسٹس کو ہٹانے میں ناکام رہے،رپورٹ واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن( ویب نیوز)
فیس بک نے بھارتی دبا ئوپر پروپیگنڈے اور نفرت انگیز تقاریر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی۔ واشنگٹن پوسٹ کی نئی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا۔ بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکائونٹس کا راز فاش ہوگیا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکائونٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے پاکستان، چائنہ اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا،فیس بک پر بھارت جعلی اکائونٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے جبکہ حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ،اس نیٹ ورک کو ہندوستانی فوج کی چنار کور آپریٹ کر رہی ہے جو کشمیر کی مسلم اکثریتی وادی میں مقیم ہے، فیس بک کے جعلی اکائونٹس سے بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی، واشنگٹن پوسٹ نے فیس بک کمپنی کے متعدد ورکرز کے بھی بھارتی پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ فیس بک کے متعدد ورکرز نے اعتراف کیا کہ مودی کے دبائو میں آکر کمپنی کے عہدیداران بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو نظرانداز کرتے رہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ،موجودہ اور سابق ملازمین نے اعتراف کیا کہ فیس بک ایگزیکٹوز بی جے پی کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر سزا دینے سے گریز کرتے ہیں،انٹرویوز اور دستاویزات سے ثابت ہوا کہ فیس بک ایگزیکٹوز ہندو انتہاپسند رہنمائوں کی ویڈیوز اور پوسٹس کو ہٹانے میں ناکام رہے۔