پاکستانیوں کو لندن میں مظاہروں کا کیا فائدہ ہوا، مظاہرے پاکستان جا کر کریں: نواز شریف
تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، سابق وزیر اعظم کی پاکستانی صحافیوں سے گفتگو
لندن( ویب نیوز)
قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔پاکستان روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہو جاوں گا۔نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیرا وکیا گیا جو ایک نامناسب عمل ہے، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے