اسرائیل فلسطین جنگ بندی، سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد مسترد
روس 15 رکنی باڈی میں 9 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا، قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے
امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیدیا، چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آئی
روسی قرار داد پر سلامتی کونسل کے 6 اراکین البانیہ، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا، اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹ دینے سے انکار کیا
نیویارک(ویب نیوز)
اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے مشرق وسطی میں جاری تنازع کو بند کرنے کیلئے سیز فائر کی قرار داد پیش کی، روس 15 رکنی باڈی میں 9 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیدیا۔ چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آئی۔روسی قرار داد پر سلامتی کونسل کے 6 اراکین نے ووٹ دینے سے انکار کیا جن میں البانیہ، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا، اور سوئٹزر لینڈ شامل ہیں۔ روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔