شیخ رشید احمد منظر عام پر آگئے
چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا پاک فوج سے بنا کر رکھنی چاہئے، شیخ رشید
40 دن کیلئے چلے پر گیا تھا ، 40 دن خوش اسلوبی سے گزر گئے
ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا، سیاستدان اور اداروں کو ملکر چلنا چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلا م آباد(ویب نیوز)
سابق رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد منظر عام پر آگئے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری ایک سیٹ کی پارٹی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا تھا کہ پاک فوج سے بنا کر رکھنی چاہئے، خود کو پاک فوج کا ترجمان کہنے پر فخر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے فوج سے مذاکرات کرنیوالے تینوں آدمیوں نے اپنی جماعت بنالی، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2 بار فوج سے مذاکرات سے منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں 40 دن کیلئے چلے پر گیا تھا، خبریں تو لگتی رہتی ہیں، اللہ نے زندگی میں 40 دن لگانے کا موقع دیا، چلے کے دوران مجھے کسی نے نقصان نہیں پہنچایا، چلے کے دوران سب لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا، 40 دن خوش اسلوبی سے گزر گئے۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے، میری ایک سیٹ کی پارٹی ہے، پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، مجھے خود کو پاک فوج کا ترجمان کہنے پر فخر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا فوج سے بناکر رکھنی چاہئے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی سائفر سے متعلق میٹنگ میں شامل تھا، تین آدمی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے فوج سے مذاکرات کررہے تھے، تینوں آدمیوں نے اپنی جماعت بنالی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے دو بار فوج سے مذاکرات سے منع کیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مجھ سے ایم کیو ایم نے بات کی تو اندازہ ہوگیا تھا ہمارا کام ختم ہوگیا، 9 مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا، میں نے 9 مئی واقعات کی 10 مئی کو مذمت کی، میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا۔ان کا کہنا ہے کہ سیاستدان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہئے، 9 مئی واقعے میں غیرسیاسی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا، سیاستدان اور اداروں کو ملکر چلنا چاہئے، اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔۔