نئے پاسپورٹ کے حصول یا پرانے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
مقررہ مدت گزرنے کے دو دو ماہ بعد بھی درخواست دھندگان کو پاسپورٹ نہ مل سکے
لاکھوں لوگوں کے پاسپورٹ پینڈنگ، تاخیر کی وجہ پیپر کی عدم دستیابی رہی ہے جو بروقت درآمد نہ کیا جاسکا
لاہور ( ویب نیوز)
نئے پاسپورٹ کے حصول یا پرانے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،مقررہ مدت گزرنے کے دو دو ماہ بعد بھی درخواست دھندگان کو پاسپورٹ نہ مل سکے جس کے باعث درخواست دھندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کے عمرہ پر جانے کے پروگرام بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کے مطابق اب تک لاکھوں درخواست دھندگان کے پاسپورٹوں کی تیاری تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ پیپر کی عدم دستیابی رہی ہے جو بروقت درآمد نہ کیا جاسکا۔محکمہ کی جانب سے درخواست دھندگان کو مناصب گائیڈ لائن بھی نہیں دی گئی جس کے باعث بہت سے درخواست دھندگان ایجنٹوں کے ہاتھ بھی چڑھ چکے ہیں۔محکمہ ابھی تک بھی درخوات دھندگان کو پاسپورٹ فراہم کرنے کی حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہے اور صرف یہی کہا جارہا ہے پاسپورٹ بننے پر درخواست دھندگان کو میسج آجائے گا